سوات(بیورورپورٹ)سوات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ فواد احمد نے سب ڈویژن خوازہ خیلہ میں متعدد آٹا، چینی، تیل و گھی، چاول، گوشت، پولٹری اور دیگر اشیائے ضرورت کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور عوام کو حکومت کی مقررکردہ نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام دکانوں میں سٹاک رجسٹرز چیک کیے اور دکانداروں کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے کہا کہ سرکاری نرخنامہ سے ذائد قیمت پر فروخت ، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔