ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے متنازعہ عام انتخابات میں حکمران جماعت عوامی لیگ نے مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حسینہ واجد کی عوامی لیگ اور اتحادیوں نے پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 223 پر کامیابی حاصل کی، جب کہ آزاد امیدواروں نے 63 اور قومی اسمبلی نے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
معروف میڈیا ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ جیتنے والے آزاد امیدوار عوامی لیگ کے رہنما بھی ہیں جنہیں پارٹی سے ٹکٹ نہیں ملا اور حسینہ واجد نے انہیں ’ڈمی امیدوار‘ کے طور پر کھڑے ہونے کو کہا تاکہ یہ الیکشن بین الاقوامی سطح پر دکھایا جا سکے۔