ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر ایک خاتون کو 74 بار کوڑے مارے گئے۔

Spread the love

تہران: ایران میں 33 سالہ خاتون کو نامناسب کپڑے پہننے اور حجاب صحیح طریقے سے نہ پہننے پر 74 کوڑوں کی سزا سنادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی ایک عدالت نے رویا حشمتی نامی خاتون کو عوامی مقام پر اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ متعلقہ خاتون نے شرعی قانون اور ایرانی ثقافت کے مطابق عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کیا۔

دوسری جانب نارویجن ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کرد خاتون رویا ہیماشتی ایک سرگرم کارکن ہیں اور اسے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا جس میں اس نے سر پر اسکارف نہیں پہن رکھا تھا۔

ناروے کی این جی او کے مطابق ایران کی ایک عدالت نے رویا ہماشتی کو ایک سال قید کی سزا بھی سنائی تھی تاہم یہ سزا معطل کر دی گئی تھی جب کہ ان پر تین سال کے لیے ایران چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button