فلم ’ریڈ2‘ کیلئے وانی کپور نے اجے دیوگن کو جوائن کرلیا

Spread the love

ممبئی: بھارتی اداکارہ وانی کپور فلم ’ریڈ 2‘ میں ایکشن اسٹار اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

اداکارہ اس سے قبل بالی ووڈ فلموں جیسے شدھ دیسی رومانس، چندی گڑھ کرے عاشقی اور وار میں کام کر چکی ہیں۔

فلم میں وہ اجے دیوگن کی بیوی کا کردار ادا کریں گی اور اس سے قبل یہ کردار پہلی فلم میں ایلینا ڈی کروز نے نبھایا تھا۔

Raid 2 کو مشہور ہدایت کار راجکمار گپتا پروڈیوس کررہے ہیں اور اس کی شوٹنگ 6 جنوری سے شروع ہوچکی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی، دہلی، اتر پردیش اور راجستھان میں کی جائے گی۔

ٹی سیریز کے پینوراما اسٹوڈیو پروڈکشن کے تحت تیار کی گئی یہ فلم رواں سال 15 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑیئں:

عامر خان کے داماد نے پیدل بارات لانے کی وجہ بتا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button