سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکیوبا ڈائیونگ، ویڈیو وائرل

Spread the love

قاہرہ: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مصر میں اسکوبا ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ سالانہ چھٹیوں پر مصر میں ہیں جہاں وہ تاریخی ملک کی ثقافت اور نوادرات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر بحیرہ احمر میں سکوبا ڈائیونگ کی ویڈیو کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں کسی نے بتایا تھا کہ یہ جگہ سکوبا ڈائیونگ کے لیے بہت اچھی ہے اور یہ واقعی سچ ہے۔

اس نے مزید لکھا کہ جب وہ غوطہ لگانے گئی تو اس نے بہت سی چٹانیں دیکھیں جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوئی ہیں۔

پیشہ ورانہ طور پر اس سال سوناکشی سنہا نکیتا رائے اینڈ دی بک آف ڈارکنیس، ہیرا منڈی، بڑے میاں چھوٹے میاں جیسی کئی نئی فلموں میں نظر آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button