ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے پاکستانی مداحوں کے لیے ان کی سپر ہٹ فلم ‘ٹائیگر 3’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کر دی گئی ہے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو فلم کی ریلیز سے متعلق آگاہ کیا۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا، ‘لاک، لوڈ اور تیار!!! "شیر آرہا ہے۔”
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میگا اسٹار سلمان خان کی کامیاب فلم ’ٹائیگر‘ فلم سیریز کی تیسری فلم ’ٹائیگر 3‘ دسمبر 2023 میں ریلیز ہوئی تھی۔
دیگر دو فلموں کی طرح ٹائیگر 3 بھی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
ٹائیگر 3 کو سلمان خان کے پاکستانی مداحوں کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فلم میں سلمان خان ٹائیگر کے مرکزی کردار میں ہیں اور زویا کے مرکزی کردار میں کترینہ کیف، دونوں ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے بطور مہمان اداکار بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔