لاہور: مشہور ہوسٹ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ادکار کی کال مس ہوگئی۔
انوشےاشرف نے کہا کہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار التن اینگن کی بہت بڑی فین ہوں اور یہ بات میرے ایک ترک دوست کو پتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے دوست مراد ارطغرل کے پڑوسی ہیں اور ان کو میں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں ارطغرل بہت مشہور ہیں اور میں بھی ان کی فین ہوں اور ان سے بات کرنا چاہتی ہوں۔
انوشے اشرف نے انکشاف کیا کہ مراد نے عید پرملنے کے لیے آئے ارطغرل سے میرے بارے میں بات کی اور انہوں نے مجھے کال کی لیکن میں نے کال مس کردی کیونکہ میں جم میں یوگا کررہی تھی۔ بعد میں ارطغرل نے مجھے ویڈیو پیغام میں خیر خیریت پوچھتے ہوئے عید کی مبارکباد بھی دی۔
انوشے اشرف کا مزید کہنا تھا کہ شادی اچھی چیز ہے تاہم نہ پہلے اور نہ بعد میں بلکہ اپنے وقت پر ہونا چاہیے۔ شادی کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے اور نہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ کی پوری زندگی کا دارومدار ہی شادی ہو۔