ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو اس وقت خوشگوار سرپرائز ملا جب وہ اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بیرون ملک جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔
بالی ووڈ کی کئی میگا ہٹ فلموں کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں اور چیک ان کرنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلیں۔
انہیں اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب ایک فوٹوگرافر نے دیپیکا کو سالگرہ کا کیک دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اس وقت خوش ہو گئیں جب فوٹوگرافر نے انہیں ایک غیر متوقع کیک دیا۔
فوٹوگرافر کی درخواست پر دیپیکا نے کیک کاٹا جب کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ نے کیک کا ڈبہ تھام کر دیگر فوٹوگرافرز کے ساتھ ہیپی برتھ ڈے گایا۔
کیک کاٹنے کے بعد دیپیکا پڈوکون نے خود اسے کھایا اور فوٹوگرافر کے ساتھ ساتھ رنویر سنگھ کو بھی کھلایا۔
دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر فوٹوگرافر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت کی دعا کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے دیپیکا کے اچھے اخلاق اور اچھے رویے کو سراہا۔