ریاض: سعودی عرب میں ٹرک کے پیچھے لٹکی خاتون کی تصویر وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا پر منظر عام پر آنے والی تصاویر میں سعودی دارالحکومت ریاض کے مرکزی تجارتی علاقے میں برقعہ پوش خاتون کو ٹرک کے پیچھے سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جب ڈرائیور نے پیدل چلنے والے پل کے قریب ٹرک روکا تو خاتون نیچے اتر کر چلی گئی۔ ایک خاتون سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا کہ ٹرک پر سفر کرنے والی خاتون کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا ہاتھ پھسل جاتا تو کوئی بھیانک حادثہ ہو سکتا تھا۔