سوات کی تحصیل کبل کے تین مختلف سکولوں میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل کبل کے تین مختلف سکولوں میں منشیات کی روک تھام اور اس کے بارے میں اگاہی کے حوالے سے "نشے سے انکار زندگی سے پیار” کے عنوان سےسیمینار کا انعقادکیاگیا،

جس میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپورنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی, جہاں پہنچنے پرسکول انتظامیہ اوربچوں نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا

اور ان پر پھول کے ہار پہنائے, سیمینار میں اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر زیدی اور دیگر پولیس افیسران سمیت سکول انتطامیہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ نہ صرف انسان کو اخلاقی طور پر کمزور بناتا ہے بلکہ سماج سے الگ تھلگ کردیتا ہے۔

اکثر نوجوان معاشرتی ردعمل اور نامناسب رہنمائی کی وجہ سے نشے جیسی لعنت میں مبتلا ہو کر اپنے اور اپنے خاندان کیلئے ذلت اور رسوائی کا باعث بنتے ہیں,

طلباء و طالبات اور نوجوان نشے اور منشیات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

منشیات کے استعمال کے خطرات کے بارے میں شعور و آگاہی اور اسکی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے, طلبا و طالبات مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں,

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم اور کریک ڈاون میں سوات پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی سرگرمی کی بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جاسکے،

ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کا شکار ہونے سے روکنا پولیس، والدین اور تعلیمی اداروں سمیت ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، منشیات کا شکار افراد سے دوری اختیار کرنے کی بجائے ہمدردی کا اظہار اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کریں،

اس موقع اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر زیدی نے بھی منشیات کے جسمانی و نفسیاتی نقصانات کے حوالے سے آگاہی دی۔

تقریب کےآخر میں سکول انتطامیہ کیطرف سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور دیگر پولیس افسران کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

سیمینار کے اختتام کے بعد دیولئی بازار میں”نشے سے انکار زندگی سےپیار "کے تحت آگاہی واک بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button