
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب جان محمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب طارق خان، ٹی۔ایم۔او تیمرگرہ جناب قدیر نصیر، ایس۔ ڈی ۔او ہائی ویز جناب سجاد خان اور نمایندہ اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ہمراہ تیمرگرہ بازار کا دورہ کیا۔ ٹی۔ایم۔او تیمرگرہ اور ایس۔ڈی۔او ہائی ویز کو ہدایت دی کہ تیمرگرہ اور مضافات میں تمام نکاسی آب اور کلورٹس کو کلیر کریں ۔ ڈپٹ کمشنر نے کنڈرو تیمرگرہ پل کے لئے منتخب سائیٹ کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ احکام کوتعیمراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔