تائی پے: تائیوان میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران تین ووٹرز نے غلطی سے صابن نگل لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایک امیدوار نے ووٹروں میں ڈٹرجنٹ تقسیم کیا جس میں اس کی تصویر لگی ہوئی تھی جس میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ یہ 18 پاؤنڈ تک کے کپڑے دھو سکتا ہے۔
ایک خاتون سمیت تین ووٹروں نے غلطی سے صابن پی لیا اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈٹرجنٹ کھانے والی خاتون نے کہا کہ اس کے خیال میں اس کا ذائقہ ٹافی جیسا ہے۔ پیٹ سے صابن نکالنے کے بعد تینوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
انتخابی امیدوار نے صابن کے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد پیکٹ تقسیم کیے تھے تاہم انہوں نے انتخابی مہم کے اگلے مرحلے میں ایسی کوئی چیز تقسیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔