کراچی: دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کیسل میں 40 فٹ کی اونچائی والی سلائیڈ ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کیسل میں جمبو ڈراپ نامی سلائیڈ کی اونچائی 40 فٹ ہے۔
جمبو کیسل میں 1,000 فٹ لمبی ٹائٹن ٹرین اور رنگین جمپنگ بیڈز بھی ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جمپنگ کیسل کو دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کیسل کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز دبئی کے ایک جمپنگ کیسل کو دیا گیا تھا۔
جمپنگ کیسل 3 ایکڑ کے رقبے میں قائم کیا گیا ہے جہاں 1000 سے زیادہ لوگ ایک ساتھ چھلانگ لگا سکتے ہیں اور تفریح کر سکتے ہیں۔