پاکستانی نژاد امریکی فوزیہ جنجوعہ نیو جرسی کے شہر کی میئر بن گئیں

Spread the love

نیو جرسی: پاکستانی نژاد امریکی فوزیہ جنجوعہ ماؤنٹ لوریل، نیو جرسی کی میئر منتخب ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پہلی پاکستانی خاتون امریکی میئر فوزیہ جنجوعہ نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کی موجودگی میں قرآن پاک پرحلف اٹھایا

۔ فوزیہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پہلی مسلمان اور پاکستانی میئر بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے اپنے پاکستانی پس منظر پر فخر ہے۔

فوزیہ جنجوعہ کے مطابق ان کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر چکوال سے ہے جبکہ والدہ کا تعلق لاہور سے ہے۔

ان کے والدین 1970 میں امریکہ چلے گئے اور وہ امریکہ میں پیدا ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button