نئی دہلی: ہندو مذہبی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر متنازعہ مندر کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار سرکردہ ہندو رہنماؤں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی جانب سے تاریخی بابری مسجد کی جگہ پر تعمیر کیے گئے متنازعہ مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہندو رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی مذہبی تقریب نہیں بلکہ سیاسی تقریب ہے۔ بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پہلے ہی مندر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے اس تقریب کا بائیکاٹ کر چکی ہے۔
ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بابری مسجد کو گرانے اور اس کی جگہ مندر بنانے کی مہم میں سب سے آگے تھے۔ بابری مسجد تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 1992 میں شہید کر دیا تھا۔
مسجد کی شہادت کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کر دیا گیا۔
نریندر مودی 22 جنوری کو ایودھیا میں متنازعہ مندر کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں بالی ووڈ کے ستارے، سیاستدان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے رہنما شرکت کے لیے پہنچے۔