
سوات(بیورورپورٹ) سینئر پولیس آفیسرشوکت خان کو ایس پی اپر سوات تعینات کردیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے اعلامیہ جاری کردیا گیا انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل مٹہ شوکت خان کوترقی دیکر ایس پی اپر سوات تعینات کر دیا گیا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے ترقی پانے والے ایس شوکت خان کو ایس پی رینک لگایا اور انہیں ایس پی اپر سوات کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔