لندن: برطانیہ کے شہر لیورپول میں صبح 4:30 بجے نامعلوم شخص نے 30 افراد پر حملہ کر کے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور انہیں لوٹ لیا۔
برطانوی پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور لائم سٹریٹ سٹیشن کی طرف فرار ہو گئے اور سرچ آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس نے ملزمان کے ممکنہ فرار کے راستے کا نقشہ جاری کیا اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی نے مشتبہ ملزم کو دیکھا ہو تو پولیس کو اطلاع دیں۔ شہری اپنی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کریں۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں ایک دہائی کے بعد ڈکیتی کے دوران کسی شخص کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ایسا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ سینٹ جان گارڈن میں پیش آیا جہاں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔