
نئی دہلی: بھارت میں شوہر نے بیوی کی پانچویں شادی پر خود کو آگ لگالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اندور میں گھریلو حالات سے تنگ آکر 35 سالہ سنیل نے خود کو آگ لگا لی۔ سنیل کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کی خودکشی کی وجہ اس کی بیوی سے عدم مطابقت تھی۔ اس کی بیوی ناراض ہو کر عدالت گئی اور سنیل کے خلاف جہیز کا مطالبہ کرنے اور اسے ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا۔
سنیل کی بیوی اس سے پہلے تین بار شادی کر چکی تھی، وہ سنیل کی چوتھی بیوی تھی اور اب وہ پانچویں شادی کرنے جا رہی تھی۔
پولیس کو سنیل کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا جس پر لکھا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی پانچویں شادی سے خود کو بچانے کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔