چکیسر: دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

Spread the love

چکیسر(نوائے دیر نیوز)ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
شہید اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی حسن خان اور کانسٹیبل نثار خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں واقع گنا نگر پولیس چوکی پر حملہ کیا۔
حکام نے تصدیق کی کہ پولیس چوکی پر حملے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔
شہید اہلکاروں کی شناخت پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی محمد حسن خان اور کانسٹیبل نثار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ارشد اقبال، کانسٹیبل ارشد خان اور رفعت شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شانگلہ جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔
…..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button