نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔
سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 10 مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے۔