شاہ رخ خان ایک بار پھر فلمی دُنیا میں ‘ہیٹ ٹرک’ کرنے کیلئے تیار

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے لیے 2024 کے ساتھ ساتھ 2023 میں بھی تین فلموں کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 2023 کے مصروف شیڈول سے بریک لینے لندن گئے ہیں جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزاریں گے کیونکہ چھٹیاں منانے کے بعد واپس آنے کے بعد کنگ خان ایک بار پھر اپنے نئے پراجیکٹس میں مصروف ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان سال 2023 میں اپنی فلموں کی ریکارڈ توڑ کامیابی سے بہت خوش ہیں، ان کی تین فلموں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ نے دھوم مچا دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کے پاس کچھ فلموں کے سکرپٹ ہیں، لندن سے بھارت واپس آنے کے بعد وہ ان تمام اسکرپٹس کو پڑھیں گے اور پھر ان پر کام شروع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button