ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی میڈیا کے سامنے تصویر کھنچوانے سے بچنے کے لیے اپنا چہرہ ہوڈی میں چھپا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 16 جنوری کو شاہ رخ خان کو اپنی منیجر پوجا کے ساتھ ممبئی میں ایک تقریب کے مقام سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ سڑک پر میڈیا فوٹوگرافرز موجود تھے جو کنگ سٹار کی تصاویر اور ویڈیوز لینے کا انتظار کر رہے تھے لیکن شاہ رخ خان نے تمام فوٹوگرافرز کے خواب چکنا چور کر دیے۔
شاہ رخ خان جیسے ہی اپنی منیجر پوجا کے ساتھ باہر نکلے تو اداکار کی ٹیم نے ان کا چہرہ چھتری سے ڈھانپ لیا جب کہ کنگ خان نے خود اپنے چہرے کو ہوڈی سے ڈھانپ لیا تاکہ کوئی ان کی تصویر نہ لے سکے۔
قابل ذکر ہے کہ 2023 میگا اسٹار شاہ رخ خان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا کیونکہ اداکار نے اپنے مداحوں کو بیک ٹو بیک بلاک بسٹر فلمیں دیں، جن میں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ شامل ہیں۔
ان سپرہٹ فلموں کی کامیابی کے اعزاز میں شاہ رخ خان کو 10 جنوری کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ‘انڈین آف دی ایئر ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔