سنی لیونی کا ہمشکل اے آئی روبوٹ متعارف

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے آفیشل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) روبوٹ کی نقاب کشائی کر دی گئی ہے، جس کے بعد وہ بھارت میں AI کاپی رکھنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون کا نظر آنے والا روبوٹ بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرایا ہے، اس کمپنی نے سوشل میڈیا کی کئی شخصیات، کھیلوں کی شخصیات اور کاروباری شخصیات کے اے آئی روبوٹ بھی متعارف کرائے ہیں۔

دوسری جانب روبوٹ بنانے والی کمپنی نے سنی لیون کی اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی تیار کر لیا ہے، اب دنیا بھر کے مداح سنی لیون کے روبوٹ سے کسی بھی وقت بات کر سکتے ہیں اور اداکارہ کا روبوٹ مداحوں کو فوری جواب دے گا۔

اس کے علاوہ مداح سنی لیون کے روبوٹ کو آڈیو کال بھی کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے مداح کو ہر ماہ کچھ رقم ادا کرنا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button