جندول: حاجی نیاز ملوک کی صحافیوں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

Spread the love

جندول(بیورورپورٹ)
جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی نیاز ملوک کا جماعت اسلامی کے وفد کے ہمراہ دورہ جندول پریس کلب،

جندول کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں بہترین خدمات فراہم کی ہے حاجی نیاز ملوک کا صحافیوں کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سینئر رہنما معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی نیاز ملوک نے اپنے دورہ جندول کے موقع پر جندول پریس کلب کا بھی دورہ کیا

اس موقع پر ان کے ساتھ سابق تحصیل ناظم و تحصیل امیر ہمایون خان، وی سی چیئرمین سمیع اللہ، اکرام الدین مشوانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے

حاجی نیاز ملوک نے جندول پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو ہار پہنا کر مبارک باد دی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جندول کے صحافیوں نے ہمیشہ بہترین اور غیر جانبدار صحافت کی ہے جندول کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے پر انہوں نے زبردست اواز اٹھائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کہ ہم جندول کے صحافیوں کے کردار کے معترف ہے جماعت اسلامی پاکستان آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اسی حوالے سے جندول پریس کلب کے جملہ صحافیوں کے ساتھ جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کا ہمیشہ تعاون رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اقتدار جماعت اسلامی کو مل گئی تو جندول پریس کلب کے لیے اپنا ایک الگ بلڈنگ بنانا جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہوگی۔

اس موقع پر انہوں جندول کے عوام سے بھی اپیل کی کہ ائندہ الیکشن میں آپ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا انتخاب کریں

دیر لوئر اور بالخصوص جندول میں یہ تمام ترقیاتی کام امیر جماعت اسلامی سراج الحق و اعزاز الملک افکاری کی مرہونِ منت ہے اگر جندول عوام نے ایک بار پھر سراج الحق اور اعزاز الملک افکاری پر اعتماد کیا تو انشاءاللہ انے والے وقتوں میں یہاں کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جندول کو ترقیاتی کاموں میں مکمل نظر انداز کیا گیا تھا اور اب موقع ہے کہ جندول کے عوام سابق ممبران اسمبلی کا احتساب کرے

انہوں نے کہا کہ جندول کی عوام جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جندول بھر میں روزانہ سینکڑوں لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button