باجوڑ: ریحان زیب خان کا این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Spread the love

پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب خان کا این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن لڑنے اعلان، درجنوں ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب خان نے درجنوں ساتھیوں سمیت باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر ریحان زیب خان کے ہمراہ درجنوں پی ٹی آئی نوجوان بھی موجود تھے۔

ریحان زیب خان نے کہا کہ میرا نام پاکستان تحریک انصاف کے باجوڑ کے لیے نامزد امیدواران کے لسٹ میں شامل تھا جو کہ بعد میں بھرے پیسوں کے بیگوں کے عوض نکلوادیا گیا۔

جن لوگوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے باجوڑ کے عوام کا حق لوٹا ہم کبھی انہیں سپورٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ سے چالیس پچاس پی ٹی آئی لیڈرشپ کے بجائے یہ ٹکٹ کیسے دو گھرانوں میں تقسیم کیے گئے جو یہاں پی ٹی آئی میں کسی صورت انصاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے پی ٹی آئی پر فرعونوں کا قبضہ ہے وہ اپنے علاوہ کسی کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہم انہیں میدان میں جواب دیں گے۔

جن لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے ان کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں یہ کبھی کرپشن کے خلاف نہیں بول سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button