کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا جنرل الیکشن 2024 کی سیکیورٹی انتظامات بارے ضلع دیر لوئر کا دورہ

Spread the love

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم  کاجنرل الیکشن 2024 کے انعقاد کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات بارے ضلع دیر لوئر کا ایک روزہ دورہ کیا۔

۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان اور دوسرے انتظامی آفسران نے دیر آمد پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
۔ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے پردیر لیویز کے چاق و چوبند دستے نے کمشنر ملاکنڈ کو سلامی دی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے الیکشن 2024 کے انعقاد کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی بریفینگ دی۔
۔ کمشنر ملاکنڈ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد یقنی بنانے کیلئے احکامات جاری کیں۔ْ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

۔ تمام محکمہ جات کے آفسران اور جملہ سرکاری ملازمین جنرل الیکشن 2024 کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

۔ الیکشن کے دوران تمام محکمہ جات کے آفسران باہمی کوارڈنیشن رکھیں تاکہ الیکشن کے متعلق ایشوز کو بروقت حل کیا جائے۔
۔ اس موقع پر لینڈ سیٹیلمنٹ آفسر شاہ قدم نے دیر پائین میں جاری لینڈ سیٹلمینٹ پروجیکٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ
۔ پبلک سروس ڈیلوری اور بروقت عوامی خدمات کو یقنی بنائیں۔
۔ تمام ریونیو کیسز میرٹ کے بنیاد پر جلدی نمٹائیں۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جان محمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) طارق حسین، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدارز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button