
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کے فیض آباد ہڑتال انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی متفرق درخواست کی سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے حکومت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
انکوائری کمیشن نے رپورٹ کو حتمی شکل دے کر جنوری کے تیسرے ہفتے میں سپریم کورٹ میں پیش کرنا تھا
تاہم وفاقی حکومت نے وقت میں توسیع کے لیے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیشن سپریم کورٹ میں دی گئی تاریخ پر رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکتا،
اس لیے مدت میں توسیع کی جائے۔