دیر: پاک ارمی کے زیر نگرانی لواری ٹنل میں علاقاٸی امن وآمان کے حوالے سے علاقہ مشران کے ساتھ جرگہ

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ ) پاک ارمی کے زیر نگرانی لواری ٹنل میں علاقاٸی امن وآمان کے حوالے سے علاقہ مشران کے ساتھ جرگے کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں کمانڈنٹ صاحب پاک آرمی،ڈپٹی کمشنر صاحب،ضلعی پولیس آفیسر صاحب اور علاقہ مشران نے شرکت کی۔

مقررین نے جرگہ کے شرکإ سے خطاب کرتے ھوٸے کہا کہ یہاں کے عوام کے تعاون سے امن قاٸم ھے اور یہاں کے امن وآمان میں علاقاٸی لوگوں کا اہم کردار ھے اور ھم امید کرتے ھیں کہ یہاں کے لوگ سیکورٹی فورسسز کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھیں گے اس موقع پر علاقہ مشران کو امن وآمان کے حوالے زمہ داریاں سونپی گٸ۔

مزید کہا کہ الیکشن کے دوران امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ووٹ کو صحیح طریقے سے استعمال کریں تاکہ الیکشن پُر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے

مزید کہا کہ اپنے علاقے میں پودے لگاٸیں تاکہ یہاں کی خوبصورتی میں اضافہ ھوسکے زیادہ پودے لگانے سے خشکی کا خاتمہ ھوگا اور بارشیں بھی زیادہ ھوں گی۔

*علاقہ مشران نے کمانڈنٹ صاحب،ڈپٹی کمشنر صاحب اور ڈی پی او صاحب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ھوٸے کہا کہ یہاں کے عوام اور سیکورٹی فورسسز ایک پیج پر ھے امن وآمان کے خاطر ھم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور امن وآمن برقرار رکھنے کیلٸے ھم سیکورٹی فورسسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔

*جرگہ کے آخر میں وطنِ عزیز کے سلامتی کیلٸے خصوصی دعاٸیں مانگی گیٸں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button