
بونیر (بیورو چیف عابد سے)
سابق منسٹر ضلعی صدر پی ٹی ائی ایم پی اے ریاض خان نے صوابی جلسہ روانگی کے موقع پر ڈگر میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی ائی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن بقول انکے پی ٹی ائی کے مینڈیٹ کو چوری کرلیا گیا تھا اور فارم 45 کی بجائے فارم 47 پر پی ٹی ائی مخالف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں مرکز اور دیگر صوبوں میں بنائی۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے مرکز اور دیگر صوبوں میں پی ٹی ائی قیادت کو بقول انکے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا اور پارٹی قائد خان اور دیگر قیادت اور پی ٹی ائی ٹائیگرز کو کئی سالوں سے مقدمات کا سامنا ہے اور مذید کہا ہے کہ جب کارکنان قیادت کی گرفتاری کے خلاف اور پی ٹی ائی مینڈیٹ چوری کے خلاف پر امن احتجاج کرتے ہیں تو مرکزی و صوبائی حکومتیں انکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے پیشی پر پیشی کے لئے مختلف عدالتوں میں خوار و زلیل کرتے ہیں ۔انہوں نے پی ٹی ائی کے بڑے قافلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے باریش بزرگوں کم عمر نوجوانوں اور جوان ٹائیگرز کے جزبے کو سراہا اور دعویٰ کیا کہ پی ٹی ائی کی یوم سیاہ مرکزی و دیگر صوبائی حکومتوں پر عدم اعتماد ہے اور پر عزم لہجے میں کہا کہ خان کی رہائی کے لئے مینڈیٹ کی واپسی کے لئے قیادت جو بھی فیصلہ کریگی تو کارکن تیار ہے اور جیت پی ٹی ائی اور خان کی ہوگی۔