لوئیر دیر: پی کے 14 سے آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

Spread the love

لوئیر دیر) صوبائی حلقہ پی کے 14سے آزاد امیدوار ارشد ماریا پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور سابق ایم پی اے اعظم خان کی حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا،

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے آزاد امیدوار زاکر اللہ خان کا کہناتھا

کہ پی ٹی ائی کے کارکنوں کی اپیل پر صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشست کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کی تھی

تاہم پی ٹی ائی کے قائد اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل سے کارکنوں کے نام اپنے پیغام دیا

کہ ریاست کی اس جبر اور ظلم کے خلاف پی ٹی ائی کے کارکنان اپس کی اختلافات ختم کرکے ملک کی بقاء اور اداروں کی خود مختیاری کیلئے 8فرروی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے اور پارٹی کے نامزد امیدوارں کی کامیابی کیلئے بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلائیں

اس لیے پارٹی کی جانب سے تشکیل کردہ جرگہ مشران کے کہنے پر انھوں نے پی کے 14اور قومی اسمبلی کی نشست سے دستبرار ہوکر سابق ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعلان کرتے ہیں

انھو ں نے کہاکہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گے اور 8فروری کو ووٹ کے زریعے عمران خان کو عوام کی طاقت سے جیل سے آزاد کرائے گے

اس موقع پر سابق ایم پی اے اعظم خان نے جرگہ ارکان اور ارشد مایار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

کہ انھوں نے پارٹی قائد عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جبر و ظلم کے خاتمے کارکنان متحد ہوگئے اور انشاء اللہ پی ٹی ائی الیکشن میں کلین سویپ کرئے گی

انھوں نے کہاکہ اس سے اور ظلم ہوسکتا ہے کہ پی ٹی ائی سے انتخابی نشان چھین لیا گیا اور جبر کے باوجود وہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑ رہے

انھوں نے کہاکہ ماضی کی طرح اس بار بھی یہاں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے

اس موقع سابق ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ،پی ٹی ائی تحصیل بلامبٹ کے صدر حجاج خان جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جمشید خان،انجینئر قاضی لطیف اللہ،حاجی مطیع اللہ،طارق نوا ز مایار اور نعیم خان کے علاوہ پی ٹی ائی کے کارکن بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button