چکدرہ: ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے, ملک عظمت خان

Spread the love

چکدرہ(احساندانش) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر لوئر ملاکنڈ اور سابق وفاقی وزیر مملکت ملک عظمت خان نے کہا ہے

کہ این اے 7 کا ٹکٹ ان کا حق تھا مگر صوبائی رہنماؤں کے غلط مشوروں اور فیصلوں کے نتیجے میں انہیں ٹکٹ سے محروم کیا گیا ،

ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور مرتے دم تک بھٹو شہید اور شہید بی بی کے مشن پر قائم رہیں گے ،

گزشتہ روز پیپلز ہاؤس اوچ میں چکدرہ پریس کلب کے اراکین کو انٹرویو دیتے ہوئے ملک عظمت خان نے کہا

کہ ان کے خاندان کی 1970ء سے پیپلز پارٹی کیساتھ سیاسی وابستگی ہے اور آج تک سیاسی وفاداری تبدیل نہیں کی ،

انہوں نے کہا کہ ان کے والد ملک مظفر خان (مرحوم) ایم پی اے ، ایم این اے اور پارٹی کے ضلعی صدر رہے ہیں اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،

ملک عظمت نے کہا کہ 2008 میں وہ دیر سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے منتخب ہوئے اور بعد میں انہیں وزیر مملکت کا قلمدان بھی دیا گیا ،

وہ اپنے حلقے کے عوام اور یوتھ میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں اور آنے والے الیکشن کے لئے اہل اور ہر لحاظ سے موزوں امیدوار تھے اور یہ ان کے حلقے کے عوام کی خواہش بھی تھی مگر پارٹی کے بعض ناعاقبت اندیش لوگوں کے غلط فیصلوں کے ٹکٹ کسی اور کو دیا گیا

جس سے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے حلقے عوام اور پارٹی ورکرز کو بھی مایوسی ہوئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button