صاف شفاف الیکشن سے ہی ملک استحکام کی جانب بڑھے گا : عوامی نیشنل پارٹی

Spread the love

عوامی نیشنل پارٹی ملک میں بروقت صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے صاف شفاف اور غیر جانبدار انہ الیکشن سے ہی ملک میں استحکام کی جانب بڑھے گا

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی کا خال دیرلویر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان،ضلعی صدر حاجی بہادر خان،پی کے 14کے امیدوار ملک محمدزیب،حسین شاہ یوسفزئی،ملک محمد ایوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا

امیر حیدر خان کا مزید کہنا تھاملک پر مسلط کردہ حکومت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی بھی قوت نے ایسا کیا بحران مزید بڑھے گا

سابق مسلط کردہ حکومت نے ملک کی معیشت اور ترقی و خوشحالی کا جنازہ نکال دیا صرف خیبرپختونخوا کو نو سال میں 1ہزارارب روپے مقروض کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم وزیادتی بھی کی گئی اور ہم نیجنازے بھی اٹھائیں لیکن ہم 9مئی جیسے شرمناک اور ملک دشمن حرکات نہیں کئے

آج جو پارٹی گلہ کررہی ہیں کہ ہم پر ظلم وجبر کوریا ہے اور سب خاموش ہے جب ہمارے یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو اس وقت وہ کیوں خاموش تھے

انہوں نے کہا کہ مسلسل سیاسی قائدین کی پگڑیاں اچھالنے والے آج اڈیالہ جیل میں بند ہے ہمارے لئے تو حکیم اللہ محسود چیف الیکشن کمشنر تھے اور دیگر پارٹیاں اسٹبلشمنٹ کی لاڈلی تھی

انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی نشینل پارٹی کامیابی کی صورت مرکز اس حکومت کی حمایت کرے گی جو خیبرپختونخوا کو اپنا پوری حقوق دیگی

انہوں نے کہا کہدوسابق وزیر اعلیٰ مالم جبہ بلین ٹری سونامی،بی آر ٹی حساب دے ہم اپنے پانچ حکومت کے حساب کتاب دینے کو تیار ہیں

عوامی نشینل پارٹی عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ چند روز انتخابات میں رہ گئے ہیں

لہزا کارکنوں شب روز عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے کام کریں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button