
پی ٹی آئی (آزاد امیدوار)گل داد خان کا الیکشن مہم کے سلسلے میں چارمنگ کا دورہ
پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما آزاد امیدوار برائے پی کے 22 گل داد خان نے ہلال خیل چارمنگ میں پاکستان تحریک انصاف کی ورکرز اور عوام سے ملاقات کی۔
عوام نے سابق ایم این اے گل داد خان کا شاندار استقبال کیا۔
مشران نے کہا کہ انشاء اللہ 2018 کی طرح الیکشن کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
گلداد خان اور پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر ورکرز اور پی ٹی آئی تحصیل ناوگئی کی صدر جہانگیر ملاخیل بھی موجود تھے۔