بونیر: پی کے 25 سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار جمعیت علمائے اسلام کے حق میں دستبردار

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے) پاکستان مسلم لیگ نواز کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی شاہ بخت روان خان ایڈوکیٹ نے ضلعی صدر حاجی سالار خان کے ساتھ لیگیوں کے گرینڈ جرگہ کو قبول کیا اور پی کے 25 کے نشست سے دستبردار ہوکر مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے اتحاد کو بھی قبول کیا اور مختصر خطاب میں کہا کہ اس خاندان کو جرگوں کا بہت پاس ہے اور حجرے میں ائے جرگہ مشران کو کھبی خالی ھاتھ نہیں لوٹایا اور اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جرگہ قبول کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی بنیاد اس لیگی ھاوس میں رکھنے سے اب تک کی قربانیوں کا زکر کیا اور اس بار بھی بڑی قبانی دے کر پارٹی ساکھ کو بچانے اور لیگیوں کو متفق اور متحد رکھنے کے لئے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ وہ کھبی بھی پارٹی کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے اور جو بھی پارٹی کو نقصان کا باعث بن رہے ہیں لیگی انکا محاسبہ کریں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانبر خان نے بتایا کہ حاجی شاہ بخت روان خان کے حمایت کے بعد مسلم لیگ نواز اور جے یو ائی کے مابین قومی و صوبائی نشستوں پر قائم اتحاد کو پزیرائی ملے گی ۔گرینڈ جرگہ کے قائد میاں نعیم الدین نے ڈاکٹر سلطان الملک خان اور دیگر جرگہ ممبران کے کوششوں کو سراہا اور حاجی شاہ بخت روان خان ایڈوکیٹ کے خاندانی حیثیت اور سیاسی کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس بار انتخابات میں پارٹی اور پارٹی ضلعی سطح پر اتحاد کے حمایت کا اعلان قابل ستائش ہے اور پارٹی اور لیگی اس قربانی کو یاد رکیں گے۔ حاجی شاہ بخت روان خان ایڈوکیٹ کے خاندانی روایات کے مطابق جرگہ میں شریک سیکڑوں مشران کو بڑا کھانا کھلایا اور دعائے خیر کے بعد عزت کے ساتھ رخصت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button