
جنیوا: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے منگل کے روز عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کو مسترد کرنے والوں کو مسترد کر دیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر غور کیا گیا جس کی اسرائیل نے مخالفت کی ہے جب کہ سعودی عرب اور امریکا وغیرہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رکن ممالک سے دو ریاستی حل کو مسترد کرنے کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ فلسطینی عوام کو کسی بھی اقدام یا تقریر پر اجتماعی طور پر سزا دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
انتونیو گوٹیرس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ اب بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے پر قائم ہیں تاکہ شہریوں کو امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، یرغمالیوں کی رہائی میں آسانی ہو اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔