
چکدرہ( بیوروپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی وامیدوار حلقہ این اے 7مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے عوام ترازو پر مہر لگائیں۔
جماعت اسلامی ہی عوام کے بنیادی مسائل حل کرسکتی ہے۔
ملک پر مسلط نااہل قیادت نے معیشت سے لے کر آئی ایم ایف کے قرضوں تک اپنی غلامانہ اور عوام دشمن پالیسیوں سے ملک کو مہنگائی سمیت بے شمار مسائل سے دوچار کردیاہے۔
اس لیے عوام8 فروری کو سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 7دیر لوئر میں مختلف انتخابی ورکرز کنونشنز اور کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ محدود وسائل اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی نے عوام خدمت کی مثالیں قائم کیں۔
ووٹ امانٹ ہے اسے اہل ودیانتدار نمائندوں کو دینا چاہیے،جو منتخب ہوکر عوام کے مسائل اور عدل کا نظام قائم کریں۔
سیاست میں شائستگی کی جگہ گالم گلوچ نے لے لی ہے۔
جماعت اسلامی گالم گلوچ اور کردار کشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔
ہم سیاسی مخالفین کو بھی عزت دیتے ہیں۔اور سیاست میں اخوت محبت اور امن کا کلچر عام کریں گے۔