سیدشہاب الدین سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر،نیاز احمد خان سوات پریس کلب کے چیئرمین منتخب

Spread the love

 

سوات(بیورورپورٹ)سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ نیاز احمد خان سوات پریس کلب کے صدر ، سید شہاب الدین سوات آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ہوگئے۔محمد شفیع اللہ سوات پریس کلب اور عصمت علی اخون یونین کے جنرل سیکرٹری چن لئے گئے۔ نو منتخب کابینہ کے انتخابات کا عمل الیکشن کمیٹی کے سپر وائزر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدر فہیم نعیم ، ممبران حضرت بلال ماما جی اور سلیمان یوسفزئی کی نگرانی میں مکمل کرلیاگیا۔ الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق سوات پریس کلب کے دیگر عہدیداروں میں جاوید اقبال میرخانخیل سینئر نائب صدر، شوکت علی نائب صدر،مراد علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،عدنان باچا جائنٹ سیکرٹری اور افتخارعلی فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر منتخب ہوگئے۔اسی طرح سوات یونین آف جرنلسٹس کابینہ کیلئے سینئر نائب صدر عمر فاروق، نائب صدر وقاراحمد سوات،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللہ شیرین،جائنٹ سیکرٹری محمد خالق ساگر ،فنانس سیکرٹری محمد زبیرخان منتخب چن لئے گئے ہیں۔گورننگ باڈی کے لئے سینئر صحافی فضل رحیم خان، غفور خان عادل ،شہزاد عالم،حضرت علی باچہ ،اور محمد حیات چمن منتخب ہو گئے ہیں۔اس موقع پررسمی تقریب حلف برداری ہوئی۔ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سوات کے صدر فہیم نعیم ایڈوکیٹ نے نومنتخب کابینہ ممبران سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چئیرمین سوات پریس کلب نیاز احمد خان ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید شہاب الدین ،سابق چئیرمین شیرین زادہ، اور دیگر عہدیداروں نےکہا کہ سوات پریس کلب ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس کے مفادات اور کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کریں گے۔ سابق چئیرمین شیرین زادہ ،یونین کے سابق صدر حضرت علی باچہ اور جنرل سیکرٹری فضل خالق خان نے اس موقع پر کہا کہ نومنتخب کابینہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے اور جہاں کہیں مشکل پیش آئے گی تو اسکے حل کیلئے اپنی خدمات بروئے کار لائیں گے۔ تقریب میں سوات پریس کلب کے بانی رکن مرحوم غلام فاروق سپین دادا کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئ۔مقررین نے کہا کہ سوات پریس کلب کیلئے مرحوم کی خدمات لازوال ہیں جبکہ شہید صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کا اختتام دعا سے کی گئی۔ سینئر صحافی حضرت بلال ماما جی نے اختتامی دعاکرتے ہوئے سوات پریس کلب کے جملہ صحافیوں کیلئے اتحادو اتفاق اور ملک میں امن امان کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button