سوات: وزیر جنگلات فضل حکیم خان کا دارالعلوم سیدو شریف کا دورہ، چیڑھ کا پودا لگایا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدو شریف کا دورہ کیا صوبائی وزیر نے دارالعلوم میں چیڑھ کا پودا لگایا اس موقع پر سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا دارالعلوم اسلامیہ پہنچنے پر صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او سوات فضل خالق، گورنمنٹ دارالعلوم سیدو شریف کے صدر عبدالہادی، مولانا اکبر علی شاکر اور دیگر موجود تھے اس موقع پر مولانا اکبرعلی شاکر اور دیگر نے طلباء کے سامنے فضل حکیم خان یوسفزئی کا علمائے کرام کے ساتھ محبت کا ذکر کیا جبکہ دارالعلوم کے صدر عبدالہادی نے دارالعلوم میں سولر سسٹم، امتحانی ہال اور دیگر مطالبات پیش کئے جس پر صوبائی وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ دارالعلوم اسلامیہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ دارالعلوم کی اُمت مسلمہ اور انسانیت کیلئے خدمات قابل قدر ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں علماء کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی راہنمائی کی انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی عزت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ہمارا دین اسلام علماء کے بارے میں انہیں احترام کا سبق دیتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں علماء کرام سے بار بار ملاقاتوں کا موقع فراہم کررہا ہے دینی مدارس کے جتنے بھی مسائل ہے وہ مشاورت اور اتفاق سے حل کریں گے انہوں نے کہا کہ علماء کی خدمات صرف کسی ملک، شہر، دیہات، گلی کوچہ کے ساتھ خاص نہیں بلکہ پورے عالم کے درد کو اپنے سینے میں سموئے ہوئے ہیں ملاقات میں گورنمنٹ دارلعلوم اسلامیہ کے صدر اور علماء کرام نے فضل حکیم خان یوسفزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی ایمانداری اور عزت و احترام سے علماء کرام کے خدمت اور ان سے مشاورت کررہے ہیں تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے چیڑھ کا پودا لگایا اور ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button