تیمرگرہ: آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن،قاضی حبیب اللہ صدر منتخب

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن دیر لوئر کے انتخابات مکمل،قاضی حبیب اللہ تین سال کے لیے بھاری اکثریت سے صدر منتخب،اساتذہ کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،

تفصیلات کے مطابق آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن دیر پائین کے انتخابات گذشتہ روز اپٹا کے صوبائی چیف ایگزیکٹیو بادشاہ محمود کے زیر صدارت گورنمنٹ پرائمری سکول تیمر ڈھیری میں منعقد ہوئے۔

اجلاس میں اپٹا کے ضلعی چیف ایگزیکٹیو علی رحمان اور چیئرمین سپریم کونسل سراج الدین سمیت اپٹا کے ضلعی کابینہ کے ارکان اور تحصیل صدور وکابینہ کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی و تحصیل کابینہ کے ممبران نے خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر قاضی حبیب اللہ کو کثرت رائے سے ائندہ تین سال کے لیے اپٹا دیر لوئر کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔

جبکہ سابقہ کابینہ کو تحلیل کرکے چند روز میں نئے کابینہ کو مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر نومنتخب صدر قاضی حبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

جس کے حل کے لیے اپٹا کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رہے گی انھوں نے کہاکہ اپ گریڈیشن اساتذہ کا حق ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button