تیل، گیس کے شعبے میں 7 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

Spread the love

اسلام آباد: رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر 79.1 ملین روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023-24 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 79.1 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 4 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر 892.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2019-20 کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 311.4 ملین ڈالر، مالی سال 2020-21 کے دوران 251 ملین ڈالر، مالی سال 2021-22 کے دوران 23-2022 کے دوران 195.3 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ 135.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button