راحت فتح علی کا اپنے ملازم پر تشدد، برٹش ایشیا ٹرسٹ کا سخت ردعمل آگیا

Spread the love

برٹش ایشیا ٹرسٹ نے سلطان آف ہیڈز اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

2007 میں کنگ چارلس سوئم نے برٹش ایشیا ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جو کہ گھریلو تشدد کے خلاف سرگرم ایک تنظیم ہے اور میوزک اسٹار راحت فتح علی خان اس کے سفیر ہیں۔

راحت فتح علی خان برٹش ایشیا ٹرسٹ کے سفیر کے طور پر کئی بار کنگ چارلس سے ملاقات کر چکے ہیں، یہ ایک برطانوی تنظیم ہے جو پاکستان اور بھارت میں ذہنی صحت سے متعلق اقدامات کرتی ہے اور غربت سے نمٹنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اب راحت فتح علی خان کی اپنی ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد برٹش ایشیا ٹرسٹ نے گلوکار کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق برٹش ایشیا ٹرسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم راحت فتح علی خان کی جانب سے ملازمین سے بدتمیزی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم اس سنگین معاملے کی فوری تحقیقات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button