بونیر: صوبے کا آیندہ وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک اور گورنر محمود خان ہونگے,شیراکبر خان

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے)
پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے پی کے 26کے گاؤں کلپانی میں گرینڈ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے ضلعی رہنما نامزد امیدوار قومی اسمبلی شیراکبر خان ۔

نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 26 بختیار علی خان ۔ضلعی رہنما محمد ظفر خان ودیگر نے کہا کہ صوبے کا آیندہ وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک ۔

اور گورنر محمود خان ہونگے اور وہ اس لیے کہ صوبے میں میگا پروجیکٹس جیسا کہ صحت انصاف کارڈ ۔ہسپتالوں کے قیام سڑکوں کے جال اور دوسرے منصوبوں کا قیام پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے مرکزی قیادت کے مرہون منت ہے ۔

مقررین نے کہا کہ شیراکبر خان کا بونیر کے عوام کے لیے بجلی کے مد میں بیش بہا خدمات انجام دینے مخالفین بھی گواہ ہیں اگر اس بار صوبائی اسمبلی پی کے 26 سے بختیار علی خان اور قومی اسمبلی سے شیر اکبر منتخب ہوئے تو بونیر کے جملہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائینگے ۔

محمد ظفر خان نے کہا کہ یوسی شلبانڈی بشمول پورے بونیر میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کلین سویپ کریگی ۔۔8فروری کو موروثی سیاست دانوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

اور عوام نئے کرن کے ساتھ پارلیمینٹیرین کو اپنے رائے سے کامیاب کراینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button