
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) جماعت اسلامی کے زیر انتظام دینی مدارس تمام تر فرقہ واریت اور مسلکی منافرت سے پاک صاف ہے ۔جماعت اسلامی ہی واحد تحریک ہے جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں امت مسلمہ کی وحدت کی بات کر رہی ہے ۔مفتی محمد ابراھیم
ان خیالات کا اظہار مدرسہ عمر بن خطاب کلپانی بازار تالاش میں سالانہ دستار بندی وتقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا مفتی محمد ابراھیم نے کیا۔اس موقع پر این اے 7 جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اور جید عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل ،جماعت اسلامی پی کے 16 کے نامزد امیدوار ملک شاد نواز خان ،خطیب جامع مسجد کلپانی بازار تالاش شیخ مولانا قاری سعید اللہ ،مہتمم مدرسہ ہذا نوجوان عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا مفتی افتخار الرحمٰن ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔مفتی محمد ابراھیم نے مزید کہا کہ میں نے مختلف مکاتب فکر کے مدارسِ میں پڑھا جہاں گروہی منافرت ،تعصب ،فرقہ بندی کی بنیاد پر کسی بھی مدرسہ میں داخلہ لیا جاسکتا ہے مگر یہاں جماعت اسلامی کے زیر انتظام واحد مدراس ہیں جوکہ وحدت کا درس دیتے ہیں ۔اسلئے میں نے گہری مشاہدے کی بعد جماعت اسلامی کے زیر انتظام دینی مدرسہ میں داخلہ لینے پر اکتفا کیا ۔جماعت اسلامی مظلوموں کی حقیقی غم خوارِ جماعت ہے ،جماعت اسلامی کے دینی مدارس میں دین دار ،امانت دار ،انسانیت کی ہمدرد،محب وطن،تمام فرقہ وارانہ تعصبات سے بالاتر افراد تیار کر رہے ہیں ۔ملک بھر میں دینی مدارس کے حوالے سے جماعت اسلامی کا ایک منظم اور مربوط نیٹ ورک موجود ہیں اپنا الگ دینی بورڈ رکھتا ہے،لوگوں کو چاہئے کہ وہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے دینی مدارس کے بہترین نظام سے فائدہ اُٹھائیں ۔اپنے بچوں کو جماعت اسلامی کے زیر انتظام دینی مدارس میں داخل کروائیں ۔تاکہ دنیا وآخرت کی کامیابی سمیت اپنے بچوں کی تعلیم وترتیب سے بھی مطمئن ہو سکے ۔ اس موقع ڈاکٹر محمد اسماعیل نامزد امیدوار این اے 7 اور پی کے 16 کے ب امیدوار ملک شاد نواز خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک اور قوم کی ترقی خوشحالی کی خاطر جماعت اسلامی کے پاک دامن ،باصلایت اور محبت وطن دین دار لوگوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔تاکہ پاکستان اورپاکستانی قوم کو ترقی اور خوشحالی کی ٹریک پر لاکھڑا کیا جائے ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں فارغ التحصیل طلباء کو دستار فضیلت پہنائے گئے ۔