
بونیر( اے ار عابد سے )
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جوڑ سنٹر کو مبینہ طور پر ختم اور بند کرنے کے خلاف مقامی خواتین نے جوڑ پیر بابا روڈ کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مقامی خواتین نے جوڑ پیر بابا روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا۔
سڑک بند ہونے سے پیر بابا کے زائرین اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ دور دراز پہاڑوں سے صبح کے وقت آتی ہیں لیکن مقامی سنٹر کی مبینہ بندش کی وجہ سے دور کے سنٹروں پر جاکر شام تک انکی باری نہیں اتی۔
بقول انکی اگر یہ سنٹر بند کرکے دور کے سنٹروں میں منتقل کیا گیا تو پھر انکو مہینوں میں رقوم نہیں ملے گی۔بقول انکے قریبی سنٹر سے آسانی پیداہوئی تھی جو اب حکومت واپس کرکے انکے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وقت اور انتظامیہ اس فیصلے کو واپس لے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ روانہ جاری رکھا جائے گا ۔ اور یہ روڈ روانہ اسی طرح بند رکھا جائے گا