
لندن: برطانیہ میں ایک پب کے ٹوائلٹ میں نومولود بچی مردہ پائی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ لیڈز کے آلٹن بار میں پیش آیا جہاں ٹوائلٹ میں مردہ نومولود پایا گیا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
ویسٹ یارکشائر کاؤنٹی پولیس نے نومولود کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم ابھی تک کسی وارث کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح نومولود کی ماں کو تلاش کرنا ہے، جنہیں اس وقت فوری طبی امداد کی ضرورت ہوگی۔ اس لیے والدہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی صحت کے لیے آگے آئیں۔
ویسٹ یارکشائر کاؤنٹی پولیس کے تفتیشی افسران نے کہا کہ وہ ماں کا پتہ لگانے اور اسے ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے نیشنل ہیلتھ سروس سے مکمل رابطے میں ہیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں بار کے مالکان، ملازمین اور زائرین سے بھی پوچھ گچھ کی ہے تاہم نومولود کے اہل خانہ کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔