سوات: نوازشریف کی سیاست مٹانے والے خود مٹ گئے , مریم نواز

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)

پاکستان مسلم لیگ ن کی آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ بہت لوگ آئے نوازشریف کی سیاست مٹانے لیکن وہ لوگ آج خود مٹ گئے ہیں۔

آج وہ لوگ موجود نہیں لیکن نوازشریف اللہ کے فضل وکرم سے آج عوام میں موجود ہیں۔

مینگورہ کے گراسی گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آگ کا دریا پار کرکے نواز شریف عوام میں دوبارہ پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تاحیات نااہل اور عمر قید دیکھنے والے آج دیکھتے ہوں گے کہ لوگ کس والہانہ طریقے سے نوازشریف کا استقبال کرتے ہیں ۔

نوازشریف کا ملکی واپسی پر مینار پاکستان میں پورے پاکستان نے استقبال کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

مریم نواز نے کہا کہ سازشیں کرنے والے سدا نہیں رہتے آج ان کو سپورٹ کرنے والے لوگ بھی ان کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ چور چور کے نعرے لگانے والے آج خود بڑے چور ثابت ہوئے بلکہ پورا خاندان چور ثابت ہوا ہے۔

انہقں نے کہاکہ جلاؤ گھیراؤ کیا یہ ہے پی کے عوام کا مقدر ہے۔

اگر جلاؤ گھیرا آپ کے لندن بیٹھے بچوں کا نہیں تو کے پی کے عوام کا بھی مقدر نہیں

انہوں نے کہاکہ مجھے گرفتار کرکے آفر کی گئی کہ ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے لیکن میں نے جیل کو ترجیح دی اور آج چوری کرنے والی خاتون بنی گالہ کے محل میں رکھا گیا ہے ان کو بھی سلاخوں کے پیچھے ہوناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button