
ڈائریکٹریس ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا محترمہ ثمینہ الطاف اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت رحمت علی وزیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد الیاس خان خٹک کی زیر نگرانی یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں سرکاری سکولوں کے طلبہ اور سکاؤٹس کے مابین تقرہیری، مضمون نویسی اور ملی نغموں کے مقابلے منعقد ہوئے۔
گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو لکی مروت میں کشمیر ہمارا ہے کے عنوان پر تقریری اور مضمون نویسی مقابلے میں سہلکاری کے فرائض سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ تاج محمد خان اور ہیڈ ماسٹر عبدالقیوم خان جبکہ ملی نغموں مقابلے کے سہلکار سینئر سکاؤٹ لیڈر حاجی نعمت اللہ خان مینا خیل آئی پی ای تھے۔
تقریری مقابلے میں گورنمنٹ شہید محمد غسان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت سید حمزہ عباس نے پہلی، جی ایچ ایس نمبر دو لکی کے محمد آصف نے دوسری اور جی ایچ ایس ایس نمبر تین لکی کے انور خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مضمون نویسی مقابلے میں جی ایچ ایس نمبر دو لکی کے محمد مصطفی نے پہلی،جی ایچ ایس ایس نمبر تین لکی کے محمد ذیشان نے دوسری اور جی ایچ ایس میلہ شہاب خیل کے محمد حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
ملی نغمے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر تین مچن خیل لکی مروت کی ملی نغمہ پارٹی نے پہلی، گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت نے دوسری اور گورنمنٹ مڈل سکول میناخیل لکی مروت نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پرنسپل شریف اللہ خان اور وائس پرنسپل عبداللہ جان نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔