
محمد عمران حلیم اور عظمت فاروق کی کاوشوں سے گاؤں جبہ داؤد زئی اکبر پورہ نونشہرہ سے مختلف بڑے تعلیم یافتہ خاندانوں نے ایک ہی وقت میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شمولیت کر دی۔
جن میں حاجی پائندہ خان، ڈاکٹر امان خان، نور علی خان، ارشد علی، ممتا ز علی، نورالبصر خان، ڈاکٹر کامران خان،منظور خان، جہانگیر خان، واجد الحق، ارشد علی شوکت، توحید خان، ساجد خان، فیا ض خان، محمد بلال خان، محسن علی،ڈاکٹر اویس خان، محمد عرب خان، سلمان خان نے نیشنل عوامی پارٹی کے جھنڈے اپنے گھروں سے اُتار کر اسحاق خٹک سے اقرار کیا کہ وہ الیکشن کے دن اپنے پگڑی پر مہر لگا کر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیں گے۔
اس موقع پر اسحاق خٹک نے تقریر کرتے ہوئے عظمت فاروق کا شکریہ ادا کیا کہ اُس کی بدولت کثیر تعداد میں تعلیم یافتہ اور پروفیشنل لوگ پارٹی میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر اسحاق خٹک نے کہا کہ ااُن کے والد محترم جناب پرویز خٹک صاحب نے صوبے کے عوام کے لئے بہت خدمات انجام دئیے ہیں جن میں بی ارٹی کی قیام، پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی، ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کی مستقلی، اسی ہزار پولیس ملازمین کی اپگریڈیشن، سینکڑوں گاؤں کو گیس اور بجلی ٹرانسفرمر کی فراہمی، دیہاتوں میں ٹیوب ویلز کی سہولت کی فراہمی، سوات موٹروے کا قیام، جگہ جگہ فلائی اورز کا قیام، یونیورسٹیوں کا قیام اور تقریبا صوبے کے تمام ملازمین کو ون اور ٹو سٹیپ اپگریڈیشن جیسے کارنامے شامل ہے۔
اس موقع پر اسحاق خٹک نے کہا کہ پرویز خٹک اس بار حکومت میں آکر تمام اساتذہ کی اپگریڈیشن اور پنشن کو پرانی حیثیت میں بحال کرں گے اور تمام ملازمین کو ایکزیکٹو الاؤنس کی طرز پر یکساں الاؤنس لگائیں گے تاکہ ملازمین کے استعادکار کو بہتر بنایا جا سکے اور ترقیاتی کاقوں کا جال بچھا کر صوبے کی عوام کی تقدیرکو بدل دینگے۔
اس موقع پر جناب ممتا زعلی ولد مرحوم راج ولی نے بھی پرجوش خطاب کی اور پرویز خٹک کی صوبے کے لئے بے شمار کارناموں کو سراہا اور موقع پر موجود لوگو ں اپیل کی کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین خادم نوشہرہ کی قائم کردہ پارٹی ہے جو ہمارے علاقے کے لئے بڑے فختر کی بات ہے اوراس لئے ہم سب کو مل کر اس پارٹی کو پگڑی کے نشان پر مہر لگا کر مظبوط کرنا چاہئے۔
ممتاز علی نے پر ویز خٹک اور اسحاق خٹک کی علاقے کی خدمات کی وجہ سے اُن کے تعریف میں اشعار بھی سنائیں۔