
تیمرگرہ کے معروف ہسپتال مسرت شوکت میڈیکل کمپلکس میں سرجن ڈاکٹر عبد الرحمن نے غیر معمولی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ضلع دیر پائین کے علاقہ منڈا سے تعلق رکھنے والے 65سالہ خاتوں کی پیٹ سے ساڑھے چودہ کلووزنی رسولی نکال دیا خاتون کی آپریشن کے بعد حالت خطرے سے باہرہے اس حوالے سے مسماۃ ش کے رشتہ داروں نے بتایا کہ مسماۃ ش کو پیٹ کی درد کے باعث مسرت شوکت میڈیکل کمپلکس تیمرگرہ لایاگیا جہاں پر معروف سرجیکل سپشلسٹ ڈاکٹر عبد الرحمن اور ان کے ٹیم نے ایک گھنٹے کے کامیاب آپریشن کرکے ان کی پیٹ سے ساڑھے 14کلو وزنی رسولی نکال دیا،سرجن ڈاکٹر عبد الرحمن نے بتایاکہ شدید تکلیف کے باعث کو خاتون کو یہاں لایاگیا جہاں پر انھوں نے صحت سہولت کارڈ کے زریعے رسولی کا کامیاب آپریشن کیا اور مسماۃ ش کی پیٹ سے 14کلو وزنی رسولی نکال لیا مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں اپریشن تھیٹر سے وارڈ منتقل کی گئی ہے اس موقع پر ہسپتال کے انتظامیہ نے بتایاکہ مسماۃ ش کا علاج معالجہ صحت سہولت کارڈ کے زریعے کیا جارہاہے اور ان سے کوئی اضافہ چارجز نہیں لی گئی ہے انھوں نے غیر معمولی کامیاب آپریشن پر ڈاکٹر اور ان کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کی۔