
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6میں قبیلہ علی زئی،مشوانی،درانی،قبیلہ خانان گوڑ اور گجر برادری نے اپنے حامیوں کے ساتھ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی حمایت کا اعلان کردیا،
این اے 6پر سراج الحق کی پوزیشن مستحکم ہوگی اس سلسلے میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے
ضلع کے اہم حلقہ این اے 6دیر لوئیر میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق،اے این پی کے ضلعی صدر حاجی بہادر خان پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدوار سابق ایم این اے محمد بشیر خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے
تاہم یہاں پر آباد علی زئی،گجر،مست خیل اور موسیٰ خیل نے سراج الحق کی مکمل حمایت کا اعلان کیا
ان قبیلہ کے مشران ملک شاہ طماس خان،ملک محمد دین جان،قاضی قاضی عزیز الحق،ملک شاہ رسول،ملک قدر گل،ملک ابد ر خان،ملک مبارک زیب ناگوتل ملک سلطان زرین قبیلہ تاران کاموقف ہے کہ سراج الحق بے داغ اور اصول پسند شخصیت کے مالک ہیں
جبکہ ابھی تک ان پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے نا مور شخصیات کا مزید کہناتھا
کہ انھوں نے سراج الحق کی حمایت کا اعلان اس بنیاد پر کیا ہے
کہ وہ ایوان زریں میں ملک اور عوام کی نمائندگی صحیح معنوں میں صلاحیت رکھتے ہیں،
این اے 6میں قبیلہ علی زئی،گجر،مست خیل اور موسیٰ خیل برادری کی جانب سے حمایت کرنے کے بعد سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ سراج الحق کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔